skin Care Beauti tips

دہی اور ٹماٹر کا پیسٹ بتائے گئے طریقے سے بنائیں _اور ان قدرتی اجزاء سے دلہن کی خوبصورتی بڑھائیں.


میک اپ کرنے اور خود کو سب سے الگ بنانے کا شوق ہر لڑکی ہوتا ہے اور سب سے زیادہ یہ شوق لڑکیاں اپنی شادی کے وقت پورا کرنے کے خواب دیکھتی ہیں کیونکہ شادی ایک ایسا دن ہوتا ہے جو زندگی بھر کے لئے سب کو یاد رہ جاتا ہے، کم و بیش سب ہی مہمان شادی میں دلہن کو دیکھنے آتے ہیں اس لئے بھی شادی دلہنوں کی خواہشات زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ شادی کے دن چہرے پر گلو اور تازگی لانے کے لئے ہماری ویب کے وومن کارنر میں آج ہم آپ لوگوں کو بتانے جا رہے ہیں کچھ ایسی گھریلو ٹپس جو ہر دلہن کے بہت کام آنے والی ہیں اور خصوصاً ان دلہنوں کے جن کی شادی میں کم ہی وقت رہ گیا ہے وہ روزانہ ان ٹپس کا استعمال کریں اور سکن پر نکھار لائیں۔ ٹپس: ٹونر: ٭ دو چمچ مسور کی دال، ہلدی، چاول کا آٹا، بیسن اور ایک چمچ سرکہ بلینڈر میں ڈالیں اور اس کو اچھی طرح چلائیں تاکہ ایک پیسٹ تیار ہو جائے۔ اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور خُشک ہونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو گیلا کرکے چہرے پر مساج کریں۔ یہ ایک اچھا ٹونر ثابت ہوگا اور اس سے جلد پر قدرتی نکھار آنا شروع ہو جائے گا۔ کلینر: ٭ ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ دہی کو اچھی طرح کومکس کریں اور اس کو ٹماٹر کے ایک ٹکڑے پر رکھیں اس سے جلد کا مساج کریں، یہ ایک اچھا کلینر ہے کیونکہ اس میں تینوں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں جو مساموں کے اندر جا کر گندگی کو صاف کرتے ہیں اور سفید ہیڈز کو بھی ختم کرتے ہیں۔ بلیک ہیڈز جیل : ٭ ایلوویرا کا گودا اور پپیتا کا گودا اچھی طرح بلینڈر کرلیں اور اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کریں اور چہرے پر لگا کر مستقل مساج کریں۔ اس سے بلیک ہیڈز بھی صاف ہو جائیں گے اور چہرہ بھی گلو کرنے لگے گا۔Beauti tips

تبصرے